Chicken Aur Khobani Ke Samosay Recipe In Urdu

چکن اور خوبانی کے سموسے بنانے کی ترکیب

Chicken Aur Khobani Ke Samosay Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ ایک عدد
2 خشک خو بانی آدھی پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 پیاز ایک عدد درمیانی
5 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
6 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
7 ہری مرچیں دوعدد
8 بناسپتی گھی حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن بریسٹ کو دھو کر اس پر لہسن اور نمک لگائیں اور درمیانی آنچ پر پکا کر چکن کا اپنا پانی خشک کر لیں ۔
  2. 2 ٹھنڈا کر کے چاپر میں ڈال کر موٹا موٹا قیمہ بنالیں ،پھر باریک کٹی ہوئی پیاز کو ایک کھانے کے چمچ بنا سپتی گھی میں فرائی کریں اور اس میں زیرہ ،نمک اور لال مرچ ڈال کر بھو نیں ۔ آخر میں با ریک کٹی ہوئی خوبانی اور چکن کاقیمہ ڈال کر اچھی طر ح بھو نتے ہوئے چو لہے سے اتار لیں اور کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کردیں ۔
  3. 3 سموسے بنانے کے لئے پین میں تین چو تھائی پیالی پانی ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں نمک ،آدھا چائے کا چمچ سفید زیرہ اور تین کھانے کے چمچ بناسپتی گھی شامل کر دیں ۔ چو لہے سے اتار کر ڈیڑھ پیالی میدہ ڈال کر ملائیں اور ٹھنڈا ہونے پر خشک میدہ چھڑ کتے ہوئے گوندھ لیں۔
  4. 4 اس میدے کے چو کور سموسے بیل کر اس میں تیار کی ہوئی فلنگ رکھیں اور اسے خو شمنا بنانے کے لئے اوپر والے حصی کو پٹیوں کی طرح کاٹ لگائیں ۔ بناسپتی گھی میں سنہری فرائی کر لیں ۔

متعلقہ پکوان

(1812) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Punjabi Samosa, Pakora, Kebab Aur Snacks - مزید پنجابی سموسے، پکوڑے، کباب اور دیگر سنیکس

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Aur Khobani Ke Samosay, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Aur Khobani Ke Samosay is a Punjabi Samosa, Pakora, Kebab Aur Snacks, and listed in the Punjabi Samosa, Pakora, Kabab and snacks. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.