Thai Chilli Chicken Recipe In Urdu - Recipe No. 6882

تھائی چلی چکن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6882

Thai Chilli Chicken Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن ونگز آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک کچلا ہوا ایک انچ کا ٹکڑا
4 چلی ساس آدھی پیالی
5 سویا ساس دو کھانے کے چمچ
6 سرکہ دو کھانے کے چمچ
7 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
8 بھنی ہوئی مونگ پھلی ایک چوتھائی پیالی
9 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
10 مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ
11 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1نان اسٹک فرائنگ پین میں مارجرین یا مکھن کو پگھلا لیں اور اس میں چند ونگز کو دو کھانے کے چمچ چلی ساس کے ساتھ تیز آنچ پر چار سے پانچ منٹ فرائی کریں۔
  2. 2 پھر ایک پیالے میں کچلا ہوا ادرک لہسن،نمک،چلی ساس،سویا ساس،سرکہ،لیموں کا رس اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  3. 3 تیار کئے ہوئے ساس کو چکن پر ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
  4. 4 جب چکن ونگز گلنے پر آجائے تو ایک چائے کے چمچ کوکنگ آئل میں کٹی ہوئی مونگ پھلی کو سنہری فرائی کرکے اس میں ملائیں اور چولہے سے اتار لیں۔
  5. 5 ڈش میں نکال کر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر گرم گرم وانٹون سلاد کے ساتھ انجوائے کریں۔

(424) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Wings - مزید چکن ونگز

Urdu cooking recipe of Thai Chilli Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Thai Chilli Chicken is a Chicken Wings, and listed in the Buffalo wing. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.