Aam Ki Poorian Tips in Urdu - Aam Ki Poorian Totkay

آم کی پوریاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aam Ki Poorian Recipe In Urdu

اشیاء:
آم پکے ہوئے کلو
میدہ 250گرام
چینی 50گرام
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
میدے میں تھوڑا سا گھی شامل کیجئے اور پھر اس میں آموں کا گودا یا رس ملا کر سخت آٹے کی طرح گوندھ لیجئے۔ اب اس میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیے اور بیلن کے ذریعے ان کی پوریاں بیل لیجئے۔ ایک کڑاہی یا فرائی پین میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور جب گھی کڑ کڑانے لگے تو ان پوریوں کو تل لیجئے۔ تلنے کے دوران ہر پوری پر تھوڑی تھوڑی چینی بکھیر تے جائیے۔ پوریاں بادامی ہو جائیں تونکال دیجئے گرم گرم تناول فرمائیے۔

More From Mango Aur Aam - مزید