Palak Ke Parathe Tips in Urdu - Palak Ke Parathe Totkay - Tip No. 7216

Urdu Totkay Palak Ke Parathe پالک کے پراٹھے (Tip No. 7216) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Palak Ke Parathe Recipe In Urdu

پالک کے پراٹھے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7216

پالک کو صاف دھو کر باریک کاٹ لیں،پین میں ڈال کر لہسن اور ہری مرچوں کے ساتھ پکنے رکھ دیں۔
ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب پالک کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اس میں کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ چاول کا آٹا ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
چولہے سے اُتارتے ہوئے اس میں کش کیا ہوا چیز شامل کر دیں۔
سادہ آٹا اور چاول کا آٹا ملا کر اس میں نمک اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر سخت گوندھ لیں۔گیلے ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
پھر گوندھے ہوئے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور درمیان میں دو کھانے کے چمچ ٹھنڈی کی ہوئی پالک کا مکسچر رکھ کر اچھی طرح بند کر دیں۔
ہلکے ہاتھ سے بیل کر توے پر ایک طرف سے سینک لیں اور پلٹ کر دوسری طرف سے کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے سنہرا ہونے پر چولہے سے اُتار لیں۔
گرم گرم مزیدار پراٹھوں کو حسب پسند رائتے یا چٹنی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha