Daal Ka Paratha Tips in Urdu - Daal Ka Paratha Totkay - Tip No. 7118

Urdu Totkay Daal Ka Paratha دال کا پراٹھا (Tip No. 7118) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Daal Ka Paratha Recipe In Urdu

دال کا پراٹھا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7118

ایک چائے کے چمچ کوکنگ آئل میں لہسن کے جوؤں کو فرائی کریں۔
پھر اس میں بھگو کر رکھی ہوئی دال شامل کرکے ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ پانی مکمل طور پر خشک ہو جائے۔
لکڑی کے چمچ سے کچل لیں اور ٹھنڈی ہونے پر اس میں نمک،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور میتھی ملا لیں۔
آٹا اور میدہ ملا کر اس میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل اور نمک ڈال کر ملائیں اور سادے پانی سے گوندھ کر پندرہ سے بیس منٹ گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ لیں۔
پھر پیڑے بنا کر اس میں دال کا مکسچر بھر کر ہلکے ہاتھ سے بیل لیں۔
گرم توے پر کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے فرائی کر لیں۔
گرم گرم پراٹھوں کا دہی کے ساتھ لطف اُٹھائیں۔

More From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha