Achar Hari Mirch Tips in Urdu - Achar Hari Mirch Totkay - Tip No. 1239

Urdu Totkay Achar Hari Mirch اچار ہری مرچ (Tip No. 1239) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pickle in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Achar Hari Mirch Recipe In Urdu

اچار ہری مرچ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1239

اشیاء:
سبز مرچیں ایک کلو گرام
ہلدی پچاس گرام
سفید زیرہ 125گرام
سونف 125گرام
سرسوں کاتیل 125گرام
لیموں چار عدد
ترکیب:
سبزمرچوں کو لمبائی کے رخ میں درمیان میں سے کاٹ لیں اور پھر تمام مصالحہ جات موٹے موٹے کوٹ لئے جائیں اور لیموں کا رس نکال کر اس میں ملا دیا جائے۔ تیل گرم کرنے کے بعد ٹھنڈا کر کے وہ بھی اس میں ملا دیا جائے اور تمام اجزا ء کو ملا کر مرچوں میں بھر دیا جائے۔ مصالحہ بچ جائے گا وہ مرچوں پر چھڑک دیا جائے۔ مرچوں والے برتن کو دو دن تک دھوپ میں رکھ دیا جائے۔ تیسرے دن تیل کو گرم کر کے ٹھنڈا کر لیں اور برتن میں ڈال دیا جائے۔ جب مرچیں گل جائیں گی تو اچار قابل استعمال ہو گا۔ نہایت ہی مزیدار اور ذائقے سے بھر پور اچار ثابت ہو گا۔

More From Pickle