Chatni Biryani Tips in Urdu - Chatni Biryani Totkay - Tip No. 7085

Urdu Totkay Chatni Biryani چٹنی بریانی (Tip No. 7085) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chatni Biryani Recipe In Urdu

چٹنی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7085

چٹنی بنانے کے لئے،ایک گٹھی ہرا دھنیا،آدھی گٹھی پودینہ،چار سے پانچ ہری مرچیں،دو سے تین جوئے لہسن کے،ایک چائے کا چمچ بھنا ہوا کٹا ہوا سفید زیرہ،ایک پیالی دہی،نمک اور چار سے پانچ کھانے کے چمچ لیموں کا رس ملا کر پیس لیں۔
چاولوں کو پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں پھر نمک اور ثابت گرم مصالحے کے ساتھ ایک کنی اُبال کر چھان لیں۔
چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں قیمے کو ادرک لہسن کے ساتھ بھونیں۔
پھر اس میں نمک،لال مرچ،ہلدی اور دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
جب قیمے کا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو تیل علیحدہ ہونے تک بھون لیں۔
آلوؤں کے دو ٹکڑے کرکے چار سے پانچ منٹ اُبالیں پھر کوکنگ آئل میں ڈھک کر فرائی کر لیں اور قیمے میں ملا لیں۔
پھیلے ہوئے بڑے پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اس میں آدھے چاولوں کی تہہ لگائیں۔
پھر اس پر باریک کٹی ہوئی سنہری فرائی کی ہوئی پیاز کو پھیلا کر ڈالیں۔
پھر ٹماٹر کے قتلے بچھائیں اور اس پر بھنا ہوا قیمہ اور چٹنی ڈالیں اور ساتھ ہی پسی ہوئی الائچی اور جائفل جاوتری چھڑک دیں۔
آخر میں اوپر سے چاولوں کی تہہ بچھا کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
اچھی طرح ملا کر خوبصورت سی ڈش میں نکالیں اور سلاد کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

More From Biryani