Hyderabadi Sultani Champ Tips in Urdu - Hyderabadi Sultani Champ Totkay - Tip No. 3369

Urdu Totkay Hyderabadi Sultani Champ حیدرآبادی سلطانی چانپ (Tip No. 3369) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hyderabadi Sultani Champ Recipe In Urdu

حیدرآبادی سلطانی چانپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3369

اشیاء:
چانپ ایک کلو
دہی ایک کپ
سرکہ چار کھانے کے چمچے
پیاز(پیسٹ بنا لیں) تین عدد(درمیانی)
کچا پپیتا پیسٹ کپ
لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچے
ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچے
گرم مصالحہ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
سیاہ مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
انڈے کی سفیدی دو عدد
بریڈکرمبز حسب ضرورت
تیل تلنے کے لئے
ترکیب:
چانپ کو کچن ہیمر سے تھوڑا چپٹا کر لیں۔ ایک پیالے میں دہی، پیاز پیسٹ، لہسن، ادرک پیسٹ گرم مصالحہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، سرکہ، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر کے چانپ کو اس آمیزے میں ڈال کر 3گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ انڈے کی سفیدیوں کو ہلکا پھینٹ لیں۔ چانپ کو پہلے انڈے میں ڈبوئیں اس کے بعد بریڈ کرمبز سے کوٹ کر کے گرم تیل میں ڈال کر شیلو فرائی کر لیں اور گولڈن براؤن ہونے پرنکال لیں۔ گرم سرو کر یں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht