Aloo Bharay Parathay Tips in Urdu - Aloo Bharay Parathay Totkay - Tip No. 1690

Urdu Totkay Aloo Bharay Parathay آلو بھرے پراٹھے (Tip No. 1690) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Bharay Parathay Recipe In Urdu

آلو بھرے پراٹھے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1690

اجزاء:
آلو(ابلے ہوئے ، چھلے ہوئے) ایک کلو
نمک حسب ذائقہ
کھٹائی (پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
ہری مرچ(کٹی ہوئی) چار
لال مرچ (پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
ایک بڑی پیاز باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا (کترا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ
آٹا ایک کلو
ترکیب:
پہلے آٹا گوندھ لیں نہ زیادہ نرم اور نہ زیادہ سخت ہو۔ ابلے ہوئے آلوؤں کو اچھی طرح سے کچل لیں۔ اس کے بعد لال مرچ، نمک، پیاز، کھٹائی ،ہرا دھنیا ،ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ آٹے کے چھوٹے چھوٹے سائز کے اٹھا رہ یا بیس پیڑے بنائیں۔ دو پیڑوں کی الگ الگ ایک سائز کی روٹی پربیلیں ۔ ایک روٹی پر آلوؤں کے آمیزے کا ایک کھانے کا چمچہ ڈال کر پھیلا دیں ۔ دوسرے روٹی اس کے اوپر رکھ کر کنارے پانی یا دودھ کاہاتھ لگا کر دبا دیں اور ہلکے ہاتھ سے تھوڑا سا بلیں۔ توے کو خوب گرم کر لیں ۔ آہستہ آہستہ پراٹھا کو توے پر ڈال دیں۔ آنچ ہلکی کر دیں۔ ایک چمچہ گھی پراٹھے پر ڈال کر پلٹ دیں ۔ پراٹھا اچھی طرح سک جائے اور سرخ ہونے لگے تو اتار لیں۔ اسی طرح تمام پراٹھے تیار کر لیں۔

More From Potato