Aloo Kay Koftay Tips in Urdu - Aloo Kay Koftay Totkay - Tip No. 2446

Urdu Totkay Aloo Kay Koftay آلو کے کوفتے (Tip No. 2446) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Kay Koftay Recipe In Urdu

آلو کے کوفتے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2446

اشیاء:
آلو آدھا کلو
انڈے چار عدد
کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
انڈا ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
دودھ ایک کپ
خشک دھنیا(کوٹا ہوا) ایک چائے کا چمچہ
میدہ چھ کھانے کے چمچے
گرم مصالحہ(پسا ہوا) آدھا ٹی سپون
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچہ
سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچہ
اجوائن ٹی سپون
ہری مرچ دو عدد(باریک پیس لیں)
نمک حسب ذائقہ
دھنیا پو دینہ ایک ٹیبل سپون
لیموں کا رس دو ٹیبل سپون
ترکیب:
آلو دھو کر ابال لیں اور ٹھنڈے ہونے پر چھلکا اتار کر دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ انڈوں کو ابال لیں اور ان میں آدھا چمچہ نمک ڈال دیں۔ ابلنے پر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔ اور چھلکا اتار یں۔ ابلے ہوئے آلو مسل کر ان میں نمک، کالی مرچ،خشک دھنیا، گرم مصالحہ،اجوائن، ہری دھنیا، ہری مرچ اور لیموں کا عرق شامل کر کے اچھی طرح ملا لیں اور چار برابر حصوں میں کر لیں۔ ہتھیلی پر آلوؤں کا مصالحہ رکھیں اور پھیلا کر درمیان میں انڈا رکھ کر اس شیپ میں اچھی طرح ڈھانپ دیں تاکہ انڈا نظر نہ آئے۔ تلنے کے اجزاء کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں ایک ایک آلو کا کوفتہ ڈبو کر پہلے سے گرم شدہ تیل میں ڈال کر تلیں۔ سنہرا ہونے پر اتار لیں۔

More From Potato