Parathay Aloo Bharay Tips in Urdu - Parathay Aloo Bharay Totkay - Tip No. 2831

Urdu Totkay Parathay Aloo Bharay پراٹھے آلو بھرے (Tip No. 2831) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Parathay Aloo Bharay Recipe In Urdu

پراٹھے آلو بھرے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2831

اشیاء:
آٹا ایک کلو
آلو کلو
انڈا ایک عدد
پیاز بڑا ایک عدد
مرچ سبز چھ عدد
دھنیا خشک پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ
گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ
زیرہ سفید پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ
ادرک 15گرام
دھنیا سبز تھوڑا سا
گھی حسب ضرورت
مرچ سرخ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
آٹے میں تھوڑا سا نمک ملا کر اور پانی ڈال کر اچھی طرح گوندھ کر رکھ لیجئے۔ آلوؤں کو ابال کر چھیل لیجئے اور انہیں سل پر پیس کر یا ہاتھوں سے مسل کر ان میں نمک، مرچ سرخ، مرچ سبز ، دھنیا سبز، ادرک پیاز، گرم مصالحہ، زیرہ، دھنیا خشک پیس کر ملا لیجئے۔ اس کے بعد انڈے پھینٹ کر آلوؤں میں اچھی طرح ملا لیجئے۔آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیے اور انہیں بیل کر رکھ لیجئے۔ ایک پیڑا بیل کر رکھئے اور اس پر آلوؤں کی تہہ بچھا کر دوسرا بیلا ہواپیڑا اوپر رکھ دیجئے اور کناروں کو اچھی طرح دبا دیجئے تاکہ آلو باہر نہ نکل سکیں۔ اب اس کو روٹی کی طرح بڑا کر کے گرم توے پر ڈالیے اور دونوں طرف گھی لگائیے۔ دونوں طرف سے سرخ ہونے پر اتار لیجئے۔ اوپر گھی یا مکھن لگا کر تناول فرمائیے۔

More From Potato