Andrasay Tips in Urdu - Andrasay Totkay - Tip No. 2842

Urdu Totkay Andrasay اندرسے (Tip No. 2842) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Andrasa in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Andrasay Recipe In Urdu

اندرسے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2842

اشیاء:
چاولوں کا آٹا 250گرام
چینی 150گرام
گھی 100ملی لیٹر
خمیر دو گرام
ترکیب:
چینی میں 250ملی لیٹر پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب شیرہ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے۔جب ذرا ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں چاولوں کا آٹا اور خمیر ملائیے اور چمچے کی مدد سے پھینٹ کر ملائم کر لیجئے۔ جب ملائم ہو جائے تو اسے آدھ گھنٹے کے لئے کسی ٹھنڈی جگہ پر پڑا رہنے دیجئے۔آدھ گھنٹے بعد اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیجئے اور انہیں نہایت احتیاط سے تھوڑا سا پھیلا کر گول گول ٹکیاں سی بنا لیجئے۔فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور ہلکی آنچ پر ان ٹکیوں کو تل لیجئے۔ سرخ ہو جائے تو نکال لیجئے۔ لذیذ اور خستہ اندر سے تیار ہیں۔

More From Andrasa