Anjeer K Rolls Tips in Urdu - Anjeer K Rolls Totkay - Tip No. 6749

Urdu Totkay Anjeer K Rolls انجیر کے رولز (Tip No. 6749) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roll in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anjeer K Rolls Recipe In Urdu

انجیر کے رولز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6749

انجیر کو صاف دھو کر گرم دودھ میں بھگو کر رکھ دیں،جب اچھی طرح پھول کر نرم ہو جائے تو انھیں بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔
نان اسٹک پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں انجیر کے مکسچر کو گھی علیحدہ ہونے تک بھونیں۔اس مکسچر کو نکال کر پیالے میں رکھ لیں۔
اسی پین میں چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر رکھیں کہ پگھل کو سنہری شیرہ بن جائے(درمیان میں چمچ نہ چلائیں،صرف پین کو ہلکا سا گھماتے جائیں)۔
پھر اس شیرے میں انجیر کا مکسچر ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور چولہے سے اتار کر ٹرے میں رکھی ہوئی پلاسٹک شیٹ پر پھیلا دیں۔
اس پر کٹے ہوئے اخروٹ پھیلا کر ڈالیں اور تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر احتیاط سے شیٹ کے ساتھ رول کر لیں۔
فریزر میں اتنی دیر رکھیں کہ سخت ہو جائے پھر اس کے رول کاٹ لیں۔

More From Roll