Arhar Aur Lobia Ki Daal(africi Daal) Tips in Urdu - Arhar Aur Lobia Ki Daal(africi Daal) Totkay - Tip No. 3046

Urdu Totkay Arhar Aur Lobia Ki Daal(africi Daal) ارہر اور لوبیا کی دال(افریقی دال) (Tip No. 3046) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulses Lentils in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Arhar Aur Lobia Ki Daal(africi Daal) Recipe In Urdu

ارہر اور لوبیا کی دال(افریقی دال) کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3046

اجزاء:
کالے ارہر (ثابت) 100گرام
سرخ لوبیا 25گرام
سفید زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
تازہ کریم ڈیڑھ کپ
لال مرچ پاؤڈر حسب ضرورت
مکھن 50گرام
ٹماٹر(کٹے ہوئے) تین عدد(درمیانے)
پیاز(کٹی ہوئی) دو عدد(درمیانی)
نمک حسب ذائقہ
گھی ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
ارہر اور لوبیا کو چن کر دھو لیں اور رات بھر کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ بھیگی ہوئی لوبیا، ارہر ، نمک، لال مرچ اور ادرک کے ساتھ پانچ کپ پانی میں اس وقت تک پکائیں جب تک وہ گل نہ جائے۔ ایک موٹے پیندے کی پتیلی میں گھی اور مکھن کو گرم کر لیں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز کو گولڈن براؤن کر لیں۔ اس میں لہسن، زیرہ، گرم مصالحہ اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ ٹماٹر گل کر ملغوبہ بن جائیں اور چکنائی مصالحے سے الگ ہونے لگے، اس میں ابلی ہوئی لوبیا اور ارہر ملا دیں۔ گرم مصالحہ ڈال کر پندرہ منٹ پکائیں۔ اب تازہ کریم شامل کر کے مزید پانچ منٹ بھونیں اور اتار لیں۔ نان یا پراٹھا کے ساتھ گرم گرم تناول فرمائیں۔

More From Pulses Lentils