Arhar Ki Daal Tips in Urdu - Arhar Ki Daal Totkay - Tip No. 1688

Urdu Totkay Arhar Ki Daal ارہر کی دال (Tip No. 1688) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulses Lentils in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Arhar Ki Daal Recipe In Urdu

ارہر کی دال کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1688

اجزاء:
ارہر کی دال 225گرام
لہسن چھے جوے
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
کچا آم( باریک کٹا ہوا) ایک
ہینگ آدھا چائے کا چمچہ
ہراد ھنیا تھوڑا سا
گھی 175گرام
ہلدی (پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
سبز مر چ( کتری ہوئی) ایک
سرخ مرچ ثابت ایک
ترکیب:
پتیلی میں تھوڑا سا گھی ڈال کر گرم کر لیں۔ اب اس میں کٹا ہوا لہسن اور تھوڑی سی کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری کر لیں۔ اب اس میں ارہر کی دال، نمک ،پسی ہوئی ہلدی اور تھوڑا سا پانی شامل کر کے ہلکے ہلکے چلائیں۔ پھر ڈھکنا بند کر کے تیس منٹ تک پکنے دیں۔ اس کے بعد اس میں کٹا ہوا آم ڈال کر بیس منٹ تک پکنے دیں۔ اب بچی ہوئی پیاز اور زیرہ گھی میں ڈال کر سرخ کر لیں۔ اس میں سبز مرچ، ہینگ اور سرخ مرچ بھی ڈال دیں اور دال پر اس کا بگھار لگائیں۔ اوپر سے ہرا دھنیا ڈال کر پیش کر یں۔

More From Pulses Lentils