Baingan Dahi Wale Tips in Urdu - Baingan Dahi Wale Totkay - Tip No. 6554

Urdu Totkay Baingan Dahi Wale بینگن دہی والے (Tip No. 6554) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Baingan Dahi Wale Recipe In Urdu

بینگن دہی والے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6554

پہلے بینگن کو چھیل لیں اس کے ٹکڑے کرکے ایک ڈش میں ڈال کر اوپر نمک لگا دیں پندرہ منٹ تک پڑا رہنے دیں۔
پھر اس کا پانی ہاتھوں سے دبا کر نچوڑ لیں۔
اب اس کو گھی میں معمولی سا تل لیں پھر ایک دوسری دیگچی میں پیاز لچھے دار کاٹ کر بادامی کریں اور پیاز کو نکال کر پیس لیں پھر لہسن‘ سفید زیرہ اور نمک مرچ ہلدی سب مصالحہ ملا کر باریک پیس کر اسی گھی میں بھونیں۔
 جب مصالحہ خوب بھن جائے تو بینگن اور پسی ہوئی پیاز بھی اوپر ڈال دیں اور ذرا سا پانی ڈال کر دم پر لگا دیں۔
دم پر سے اتارنے کے بعد ٹھنڈا ہونے دیں۔دہی میں کالی مرچ اور نمک ملائیں۔
تھوڑی سی پیاز باریک کاٹ کر بھی اس میں ملا لیں ۔
اب ایک کھلی ڈش میں آدھا دہی ڈالیں اور اس پر بینگن ڈال دیں اور پھر باقی دہی اوپر ڈال کر کھانے کے لئے شروع کریں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu