Dum Bachat Baingan Tips in Urdu - Dum Bachat Baingan Totkay - Tip No. 1920

Urdu Totkay Dum Bachat Baingan دم کے بینگن (Tip No. 1920) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dum Bachat Baingan Recipe In Urdu

دم کے بینگن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1920

اشیاء:
بینگن آدھا کلو انچ کے ٹکڑے
مرغی یخنی ڈیڑھ کپ
سبز پیاز دو عددکٹی ہوئی
لہسن دو جوئے چاپ کٹے ہوئے
سرخ مرچ آدھا چھوٹا چمچ
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
مرغی کا گوشت 250گرام ابا ل لیں
آئل چھ بڑے چمچ
لائٹ سویا سوس دو بڑے چمچ
کارن فلور ایک بڑا چمچ
پانی ایک بڑا چمچ
ترکیب:
کڑاہی میں چار بڑے چمچ آئل گرم کر یں اور لہسن ڈال کر دو منٹ تلیں ۔ پھر بینگن ڈال دیں جو تمام آئل چوس لیں گے انہیں تین چار منٹ تک مسلسل کفیگر سے ہلاتے ہوئے بھونیں۔ اب اس میں سرخ مرچ اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر اچھی طرح ملا دیں۔ پھر مرغی کی یخنی ڈال کر ڈھانپ دیں اور چار چھ منٹ تک پکائیں۔ پھر بینگن نکال کر ڈش میں تر تیب سے رکھ لیں۔ جو شوربہ بچے وہ بھی ایک طرف رکھ لیں۔ کڑاہی صاف کر کے باقی آئل گرم کر یں۔ ادرک کو ایک منٹ بھونیں۔ پھر پیاز اور مرغی ڈال کر دو منٹ کے لیے بھو نیں۔ اب اس میں ملے ہوئے سوس اجزا اور بینگن کا بچا شوربہ ڈال دیں اور اتنا پکائیں کہ گاڑھا ہو جائے۔ اسے بینگن کے اوپر ڈال کر گرم گرم تناولہ فرمائیں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu