Keema Bharay Baingan Tips in Urdu - Keema Bharay Baingan Totkay - Tip No. 1921

Urdu Totkay Keema Bharay Baingan قیمہ بھرے بینگن (Tip No. 1921) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Bharay Baingan Recipe In Urdu

قیمہ بھرے بینگن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1921

اشیاء:
بینگن تین پاؤ
پیاز حسب ضرورت
قیمہ ایک کلو
پسی ہوئی لال مرچیں حسب ضرورت
نمک حسب ضرورت
دہی ایک پاؤ
اجوائن تھوڑی سی
آئل آدھا کپ
گرم مصالحہ آدھا ٹیبل سپون
لہسن(پسا ہوا) آدھا ٹیبل سپون
ترکیب:
بینگن گول کاٹ کر تھوڑی دیر کے لئے پانی میں بھگو دیں تاکہ ان کا کھارا پن دور ہو جائے پھر ان پر نمک لگا کر تھوڑی دیر چھلنی میں رکھنے کے بعد ڈیپ فرائی کر لیں۔ کسی علیحدہ پین میں پیاز براؤن کر کے اس میں قیمہ، لال مرچیں ،لہسن، نمک، دہی ملا کر اتنا بھونیں کہ قیمہ گل جائے۔ اب اس میں گرم مصالحہ اور اجوائن بھی ڈال دیں۔ تیاری پر کوئلہ جلا کر روٹی کے ٹکڑے پر رکھنے کے بعد قیمے میں رکھ دیں۔ اس پر چند قطرے آئل کے ڈالیں ۔ دھواں اٹھنے لگے تو ڈھک دیں اور تھوڑی دیر بعد کوئلہ ہٹا دیں۔ اب اوون پروف ٹرے میں بینگن کے ٹکڑے رکھیں اور ان پر قیمے کی دو تین تہیں چڑھائیں اورکچھ دیر اوون میں رکھ کر گرم گرم پیش کر یں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu