Beef Chow Mein Tips in Urdu - Beef Chow Mein Totkay - Tip No. 1067

Urdu Totkay Beef Chow Mein بیف چومین (Tip No. 1067) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Beef Chow Mein Recipe In Urdu

بیف چومین کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1067

اجزا:
بیف کلو گرام
مکھن ایک چمچ
سویا چٹنی ایک چمچ
چینی چمچ
کارن فلور 1 چمچ
پیاز 150گرام
مغز 125گرام
سیاہ مرچیں نصف چھوٹا چمچ
گن پاؤڈر ساس 3 چمچ
اجینو موتو چوتھائی چمچ
آبی سلاد چند پتے
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
پیا ز چھیل کر باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ سلاد کے پتے باریک کتر کر رکھ لیں۔ گوشت کو صاف کر کے ڈیڑھ انچ سائز کے ٹکڑوں میں کاٹیں۔ اسکے بعد مغز کو گرم کر کے نیم جوش دیں اور نکال کر آگ پر رکھ لیں ۔گوشت کے ٹکڑوں کو پانی سے دھوئیں اور پسی ہوئی سیاہ مرچیں ،چینی، سویا چٹنی اور تھوڑاسا اجینوموتو گوشت میں ملا کر نصف گھنٹہ کے لئے رکھ دیں۔ پھر ایک برتن میں تھوڑاسا گھی ڈال کر اس میں پیاز کے ٹکڑے ڈال کر براؤن کریں اور مصالحے والا گوشت ڈال کر بھونیں آنچ درمیانی رکھیں ۔ پانچ منٹ کے بعد اس میں سویا ساس ایک چمچ ڈالیں اور آنچ ہلکی کر دیں۔ دو منٹ بعد برتن کو چولحے سے اتار کر الگ رکھ لیں۔اب ایک الگ برتن میں مکھن ڈال کر چولحے پر رکھیں ۔ جب مکھن گرم ہو جائے تو اس میں گن پاؤڈر ساس، چینی کارچ فلور اور اجینو موتو ڈال کر مصالحہ بھونیں اس کے ساتھ ہی اس میں مغز ڈال کر دو منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں آگ سے الگ کر لیں۔ ایک ڈش میں گوشت والا برتن الٹائیں اور ساتھ ہی مغز والا برتن لٹا کر اوپر کتر ا ہوا سلاد چھڑک دیں۔ مزیدار اور لذید ڈش تیار ہے۔

More From Chinese Beef Or Meat