Beef Madrasi Handi Tips in Urdu - Beef Madrasi Handi Totkay - Tip No. 7296

Urdu Totkay Beef Madrasi Handi بیف مدراسی ہانڈی (Tip No. 7296) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Beef Madrasi Handi Recipe In Urdu

بیف مدراسی ہانڈی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7296

پیاز کو اُبال کر پیس لیں اور ٹماٹر کو چھیل کر بلینڈ کر لیں۔گوشت کے چھوٹے ٹکڑے کرکے اسے کارن فلار،نمک اور انڈے کی سفیدی کے ساتھ میرینیٹ کرکے رکھ لیں۔
پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ثابت کالی مرچیں اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں،پھر اس میں ادرک لہسن اور پیاز کو اچھی طرح بھونیں۔
پسی ہوئی اور کٹی ہوئی لال مرچیں،کالی مرچ اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔
پھر اس میں بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
دوسری طرف کوکنگ آئل میں میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کو سنہرا فرائی کر لیں اور اسے مصالحے کے مکسچر میں ڈال دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
گوشت گلنے پر ثابت لال مرچوں کو کوکنگ آئل میں فرائی کرکے اوپر سے تڑکا لگا دیں اور آخر میں کریم ڈال کر باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر حسب پسند چاول یا روٹی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Gosht Aur Beef