Bele Ka Salan Tips in Urdu - Bele Ka Salan Totkay - Tip No. 7105

Urdu Totkay Bele Ka Salan بیلے کا سالن (Tip No. 7105) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bele Ka Salan Recipe In Urdu

بیلے کا سالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7105

بیسن کو تسلے میں چھان لیں پھر اس میں ایک باریک چوپ کی ہوئی پیاز،ہری مرچیں اور پودینہ ڈالیں اور ساتھ ہی نمک،آدھا چائے کا چمچ ہلدی اور زیرہ شامل کر لیں۔
دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ملائیں پھر تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے سخت گوندھ لیں۔اس بیسن کے پتلے رول بنا لیں۔
پھیلے ہوئے پین میں اُبلتے ہوئے پانی کو ان رولز کو دس سے بارہ منٹ اُبالیں اور پانی سے نکال کر ٹھنڈے کرکے اس کے ٹکڑے کاٹ لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے ان ٹکڑوں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
پھر اس میں لال مرچ،ہلدی،دھنیا اور دہی ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
گھی علیحدہ ہونے پر اس میں بیلے ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور دو پیالی پانی شامل کر دیں۔
پانچ سے سات منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ کر چولہے سے اُتار لیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pakistani Cuisine