Chicken Palak Paneer Tips in Urdu - Chicken Palak Paneer Totkay - Tip No. 7210

Urdu Totkay Chicken Palak Paneer چکن پالک پنیر (Tip No. 7210) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Palak Paneer Recipe In Urdu

چکن پالک پنیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7210

چکن کو صاف دھو کر اسے ادرک لہسن،نمک،پسی ہوئی لال مرچ اور ہلدی کے ساتھ میرینیٹ کر لیں۔
پالک کو اچھی طرح دھو کر باریک کاٹ لیں،میتھی کو کاٹ کر دھو لیں اور ٹھنڈے پانی میں ایک چٹکی ہلدی ڈال کر بھگو دیں تاکہ اس کی کڑواہٹ نکل جائے۔سویا کو بھی دھو کر رکھ لیں۔
پالک،میتھی اور سویا کو پین میں ڈال کر اس میں ہری مرچیں اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اسے ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
علیحدہ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک دیں۔تین سے چار منٹ کے بعد آنچ ہلکی کرکے چکن کو گلنے تک پکائیں۔
کاٹیج چیز میں نمک،کالی مرچ اور سویا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں،آدھے حصے کو گہری پلیٹ میں دبا دبا کر رکھ دیں تاکہ چوکور ٹکڑے کاٹیں جا سکے۔بقیہ آدھے حصے کو کریم میں ملا لیں۔
پالک کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اسے اچھی طرح بھون لیں اور اس میں کریم کا مکسچر ڈال کر چکن میں ملا لیں،ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں کاٹیج چیز کے ٹکڑوں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر اسی فرائنگ پین میں باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے اور ثابت لال مرچوں کو فرائی کر لیں۔
خوبصورت سے پلیٹر میں نکال کر اوپر سے فرائی کیا ہوا کاٹیج چیز اور لہسن مرچوں کا بھگار ڈال دیں۔
گرم گرم نان یا روٹی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pakistani Cuisine