Fish Malai Boti Tips in Urdu - Fish Malai Boti Totkay - Tip No. 7070

Urdu Totkay Fish Malai Boti فش ملائی بوٹی (Tip No. 7070) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fish Malai Boti Recipe In Urdu

فش ملائی بوٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7070

زیرہ اور ہری مرچوں کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔
دہی کو پھینٹ کر اس میں نمک،ادرک لہسن،کالی مرچ اور کُٹا ہوا مصالحہ ملا لیں۔
مچھلی کی چوکور بوٹیوں کو اس مصالحے سے میرینیٹ کرکے بیس سے پچیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کے ساتھ مچھلی کی بوٹیوں کو پکنے رکھ دیں۔
شروع میں تین سے چار منٹ آنچ تیز رکھیں پھر درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکا لیں۔
پکاتے ہوئے مچھلی کو کھلا رکھیں تاکہ اس کا پانی نہ نکلے۔
دہی کا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو اس میں کوکنگ آئل ڈالیں۔
دودھ کا پاؤڈر چھڑکتے ہوئے ہلکا سا ملا لیں ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر تھوڑا سا ہرا دھنیا چھڑک دیں اور حسب پسند چپاتی یا پراٹھے کے ساتھ شروع کریں۔

More From Machli Ke Pakwan