Crispy Potato Coated Fish Tips in Urdu - Crispy Potato Coated Fish Totkay - Tip No. 7232

Urdu Totkay Crispy Potato Coated Fish کرسپی پوٹیٹو کوٹڈ فش (Tip No. 7232) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Crispy Potato Coated Fish Recipe In Urdu

کرسپی پوٹیٹو کوٹڈ فش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7232

پھیلے ہوئے پلیٹر میں انناس کا رس،نمک،ایک چائے کا چمچ کالی مرچ اور آدھا چائے کا چمچ لہسن کا پاؤڈر ڈال کر کانٹے سے پھینٹ لیں۔
اس مکسچر میں مچھلی کے صاف دھلے ہوئے قتلوں کو لتھیڑ کر بٹر پیپر لگی ہوئی ٹرے میں رکھ کر فریج میں رکھ دیں۔
چھلے ہوئے کش کئے ہوئے آلوؤں میں نمک،کالی مرچ اور لہسن کا پاؤڈر ملا لیں۔
مچھلی کے قتلوں کو پہلے اچھی طرح سے کش کئے ہوئے آلوؤں سے لپیٹ لیں۔
پھر ان پر خشک میدہ چھڑک کر انھیں ڈبل روٹی کے چورے میں رول کر لیں اور فرائنگ پین میں درمیانی آنچ پر کوکنگ آئل میں سنہری ہونے تک فرائی کر لیں۔
اس مزیدار مچھلی کو فروٹ سلاد یا انناس کے قتلوں کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Machli Ke Pakwan