Mughlai Biryani Tips in Urdu - Mughlai Biryani Totkay - Tip No. 3912

Urdu Totkay Mughlai Biryani مغلئی بریانی (Tip No. 3912) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Punjabi Khane in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mughlai Biryani Recipe In Urdu

مغلئی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3912

گھی کی آدھی مقدار میں پیاز باریک کاٹ کرتل لیں
بقیہ گھی میں پسا ہوا مصالحہ اور بادام کے چھلکے اتار کر ان کے دو ٹکڑے کر لیں
ان کو تل لیں
نمک ذائقہ کے لئے ڈال سکتے ہیں
اب اس میں گوشت ڈال کر بھون لیں
بھوننے کے بعد اس میں چھ پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گلنے کے لئے رکھ دیں
جب پانی خشک ہو کر تقریباً ایک بڑا چمچہ رہ جائے اور گوشت گل جائے تو اس میں دہی، الائچی ، سیاہ زیرہ ،لونگ دار چینی، ہرا دھنیہ، پو دینہ اور ہری مرچ باریک کاٹ کر ملا دیں
پھر اس میں لیموں کا رس اور زعفران بھی چھڑک دیں
چاولوں کو دوکنی پر ابال لیں اور اس کا پانی نکال دیں
دیگچی میں پہلے چاولوں کی تہہ دے کر اس پر گوشت ڈال دیں اور تلی ہوئی پیاز بھی ڈال دیں
پھر چاولوں کی دوسری تہہ لگا دیں
اوپر دودھ اور بچا ہوا گھی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں
تیار ہونے پر اچار اور کچو مر کے ساتھ پیش کر یں

More From Punjabi Khane