Brain Masala Tips in Urdu - Brain Masala Totkay - Tip No. 6610

Urdu Totkay Brain Masala برین مصالحہ (Tip No. 6610) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Brain Masala Recipe In Urdu

برین مصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6610

مغز اگر گائے کا لیں تو ایک اور بکرے کے ہوتو تین لے لیں،ٹھنڈے پانی میں دس سے پندرہ منٹ بھگو کر رکھیں پھر احتیاط سے اوپر کی جھلی نکال لیں۔
دوبارہ سے صاف دھو کر ہلدی ڈال کر مغز کو ڈھک کر ہلکی آنچ پر اس کا اپنا پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
چوپ کی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں ہلکی سنہری فرائی کریں،پھر اس میں ادرک لہسن،لال مرچ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں ابلے ہوئے مغز کے ٹکڑے ڈال کر کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال ہلکی آنچ پر تیل علیحدہ ہونے تک پکائیں۔

More From Pakistani Cuisine