Black Pepper Fry Chicken Tips in Urdu - Black Pepper Fry Chicken Totkay - Tip No. 6816

Urdu Totkay Black Pepper Fry Chicken کالی مرچ فرائی چکن (Tip No. 6816) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Black Pepper Fry Chicken Recipe In Urdu

کالی مرچ فرائی چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6816

چکن کے چھوٹے ٹکڑے کرکے صاف دھو لیں،ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں ہلدی ملا کر چکن پر لگا دیں۔
پیاز اور ٹماٹر کو باریک چوپ کر لیں،کالی مرچ،زیرہ اور سونف کو توے پر بھون کر پیس لیں۔
پین میں کوکنگ آئل ڈال کر پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں ادرک لہسن اور چکن ڈال دیں۔اتنی دیر فرائی کریں کہ چکن کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔
پھر اس میں آدھی پیالی پانی ڈال کر ڈھک دیں،ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں ٹماٹر شامل کر دیں۔
آنچ تیز کرکے ٹماٹر کو گلنے تک بھونیں اور آخر میں کڑی پتے،بھنا ہوا پسا ہوا مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال دیں۔
ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔

More From Murgh Pakwan