Chicken With Toasted Almond Tips in Urdu - Chicken With Toasted Almond Totkay - Tip No. 7176

Urdu Totkay Chicken With Toasted Almond چکن ود ٹوسٹڈ آلمنڈ (Tip No. 7176) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken With Toasted Almond Recipe In Urdu

چکن ود ٹوسٹڈ آلمنڈ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7176

چکن بریسٹ کو دھو کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریزر میں رکھیں پھر اس کے پارچے کاٹ لیں۔
نمک،خشک لہسن کا پاؤڈر اور لیموں کا رس ملا کر رکھ لیں،چکن کے پارچوں کو کوٹ کر چپٹا کر لیں اور ان پر لیموں کا مکسچر لگا کر رکھ دیں۔
ایک چوتھائی پیالی باداموں کو باریک پیس کر پیپریکا پاؤڈر کے ساتھ میدے میں ملا لیں۔
فرائنگ پین کو ہلکی آنچ پر گرم کرکے اس میں بادام پھیلا کر رکھیں اور ان کو اچھی طرح سنہری ہونے پر نکال لیں۔ٹھنڈی ہونے پر باریک ہوائیاں کاٹ کر رکھ لیں۔
پھر فرائنگ پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور چکن کے پارچوں کو میدے میں رول کرکے سنہری فرائی کر لیں۔
اس غذائیت سے بھرپور جھٹ پٹ بننے والی ڈش کو پلیٹر میں نکال کر اوپر سے بادام کی ہوائیاں چھڑک دیں اور لیموں کے قتلوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Murgh Pakwan