Nargisi Kofte Chaney Tips in Urdu - Nargisi Kofte Chaney Totkay - Tip No. 6513

Urdu Totkay Nargisi Kofte Chaney نرگسی کوفتے چنے (Tip No. 6513) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nargisi Kofte Chaney Recipe In Urdu

نرگسی کوفتے چنے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6513

قیمے کو دھو کر دونوں ہاتھوں میں دبائیں اور پانی نچوڑ کر اچھی طرح خشک کرلیں ،آدھے قیمے کو ایک چائے کے چمچ ادرک لہسن کے ساتھ درمیانی آنچ پر پکا کر پانی خشک کرلیں۔
کچے اور پکے ہوئے قیمے میں ہری مرچیں، ہرادھنیا ،ایک پیاز اور ڈبل روٹی کے سلائسز ملا کر چاپر میں پیس لیں۔ ایک انڈا، نمک اور ایک چائے کا چمچ لال مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
تین انڈوں کو ابال کر چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں، قیمے کے کوفتے بناتے ہوئے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ ابلا ہوا انڈا رکھ کر اس پر نمک کالی مرچ چھڑک کر اچھی طرح کوفتہ بند کردیں۔
پھیلے ہوئے پین میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں ،پھر اس میں ادرک لہسن ،نمک، لال مرچ ،دھنیا اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں ۔جب ٹماٹر گل جائیں اور تیل علیحدہ ہو جائے تو آدھی پیالی پانی شامل کردیں۔
گریوی میں ابال آنے پر اس میں کوفتے ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں،درمیان میں ایک سے دو مرتبہ پین کو کپڑے سے پکڑ کر ہلا دیں تاکہ گریوی یکساں پک جائے۔
تیل علیحدہ نظر آنے پر آدھی پیالی پانی اور ابلے ہوئے چنے ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

More From Pakistani Cuisine