Baajre Ki Roti Tips in Urdu - Baajre Ki Roti Totkay

باجرے کی روٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Baajre Ki Roti Recipe In Urdu

اشیاء:
باجر ہ حسب ضرورت
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
باجرے کو اس طرح کوٹئے کہ اس کا اوپر کا چھلکا اتر جائے۔ جب اس کی گری نکل آئے تو اس کو میدے کی طرح باریک پسوالیں اور پھر اسے گرم پانی سے اچھی طرح گوندھ لیں۔ گوندھنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس طرح کسی چیز کو ملا جاتا ہے۔ ہتھیلی سے اسی طرح ملئے آنچ بہت ہلکی رکھنی چاہیے۔ تاکہ یہ اندر سے کچی نہ رہے۔ تیاری کے بعد تھوڑا سا گھی اس پر مل کر سینکئے یا سینکنے کے بعد لگا دیں۔ نہایت لذیذ اور خستہ روٹی تیار ہو گی۔ یہ روٹی کوئلوں پر سینکی جاتی ہے جس سے یہ بہت خستہ ہو جاتی ہے۔

More From Pakistani Cuisine - مزید