Daal Murgh Tips in Urdu - Daal Murgh Totkay - Tip No. 7192

Urdu Totkay Daal Murgh دال مرغ (Tip No. 7192) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Daal Murgh Recipe In Urdu

دال مرغ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7192

چکن کو صاف دھو کر رکھ لیں،دال کو دھو کر گرم پانی میں بھگو دیں۔
پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کریں اور ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کر لیں۔
اس میں ادرک کو چوپ کرکے ڈالیں اور ہلکا سا فرائی کرکے اس میں لال مرچ،دھنیا،ہلدی اور ٹماٹر ڈال دیں۔پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے اتنا بھونیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں۔
پھر اس میں چکن ڈال کر بھونیں اور دال کو پانی سے نکال کر ساتھ ہی شامل کر دیں۔
اچھی طرح بھون کر نمک اور ایک پیالی پانی ڈالیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب دال گلنے پر آجائے تو اس میں اگر چاہیں تو تھوڑا سا پانی شامل کریں اور اوپر سے بگھار لگا دیں۔
بگھار بنانے کے لئے چار سے چھ کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو کڑاہی میں گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ڈال دیں۔جب وہ سنہرے ہونے پر آجائے تو اس میں زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں اور دال پر بگھار لگا دیں۔
ہلکی آنچ پر اتنی دیر دم پر رکھیں کہ چکن اچھی طرح گل جائیں۔
باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں چھڑک کر دال مرغ کو گرم گرم اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pakistani Cuisine