Butter Chicken Tips in Urdu - Butter Chicken Totkay - Tip No. 6983

Urdu Totkay Butter Chicken بٹر چکن (Tip No. 6983) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Butter Chicken Recipe In Urdu

بٹر چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6983

ایک برتن میں چکن ڈالیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ،نمک اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر ملا لیں اور اسے 20 منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
اب ایک پین میں آئل اور چکن ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔
اب اس میں مکھن 70 گرام لہسن اور ادرک چوپ کیا ہوا ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
اب اس میں ٹماٹر پسا ہوا،نمک،لال مرچ،دھنیا پسا ہوا،زیرہ پسا ہوا،کاجو پسا ہوا،ہری مرچ چوپ کی ہوئی،گرم مصالحہ،ٹماٹر پیسٹ،مکھن 70 گرام اور گرم پانی ڈال کر 5 سے 7 منٹ تک پکائیں۔
اب اس میں فرائی کیا ہوا چکن اور کریم ڈال کر 3 سے 4 منٹ تک پکا کر اُتار لیں۔
آپ کا مزیدار بٹر چکن تیار ہے۔

More From Murgh Pakwan