Chicken Ram Puri Tips in Urdu - Chicken Ram Puri Totkay - Tip No. 6663

Urdu Totkay Chicken Ram Puri چکن رام پوری (Tip No. 6663) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Ram Puri Recipe In Urdu

چکن رام پوری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6663

چکن کو دھو کر رکھ لیں،میتھی کو صاف دھو کر باریک کاٹ لیں اور ہلدی ملے ہوئے ٹھنڈے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں چوپ کی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔پھر اس میں ادرک لہسن اور چکن ڈال کر تیز آنچ پر اتنی دیر فرائی کریں کہ چکن کی رنگت سنہری ہو جائے۔
ہلدی،نمک،لال مرچ اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
میتھی کو چھلنی میں ڈال کر اس کا پانی نتھار لیں اور اسے پھینٹی ہوئی دہی میں ملا لیں۔چکن کا پانی خشک ہونے پر دہی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
آخر میں گرم مصالحہ اور ہری مرچیں ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکا کر تیل علیحدہ ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔

More From Murgh Pakwan