Chanmp Aur Kakriyan Tips in Urdu - Chanmp Aur Kakriyan Totkay - Tip No. 1100

Urdu Totkay Chanmp Aur Kakriyan چانپ چکن (Tip No. 1100) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chanmp Aur Kakriyan Recipe In Urdu

چانپ چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1100

اجزاء:
بکرے کی چانپ 6 عدد
ککڑی 2عدد
ہری پیاز 2 عدد
لوبیے کے دانے ابلے ہوئے آدھی پیالی
سویا سوس 2کھانے کے چمچے
کارن فلور 2 کھانے کے چمچ
تیل 3کھانے کے چمچ
دودھ 4کھانے کے چمچ
ادرک ایک ٹکڑا
لہسن چار جوئے
پانی ایک پیالی
نمک کالی مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
ایک پیالی پانی میں چانپیں ابلنے دیں۔ لہسن، نمک، ادرک ملا دیں۔ پانی خشک ہونے لگے تو ہری پیاز ایک ایک انچ کے لمبے ٹکڑ وں میں کاٹ کر ملا دیں۔ککڑی کے لمبے ٹکڑے تین انچ لمبائی میں کاٹ لیں اور چانپوں میں رکھ کر سویا سوس ڈال کر دم دے دیں ۔لوبیے کے دانے بھی ملا دیں۔ دودھ میں کارن فلور ملائیں ۔ چانپیں نکال کر ان پر یہ آمیزہ لگا ئیں اور تیل میں سرخ کر لیں ۔ اب ڈش میں چانپیں رکھیں اور ککڑی پیاز اورلوبیے کے آمیزے کو چاروں طرف ڈال دیں۔ اوپر سے کالی مرچ چھڑ ک دیں۔ ٹماٹر ساس کے ساتھ کھائیں اور مہمانوں کو پیش کریں۔

More From Gosht Aur Beef