Chang Style Anday Tips in Urdu - Chang Style Anday Totkay - Tip No. 1174

Urdu Totkay Chang Style Anday چانگ سٹائل انڈے (Tip No. 1174) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chang Style Anday Recipe In Urdu

چانگ سٹائل انڈے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1174

اجزا:
گائے کاگوشت 100گرام
انڈے چھ سات
نمک ایک چھوٹا چمچہ
میٹھا سوڈا ایک چھوٹا چمچہ
تیل چار بڑے چمچے
دودھ دوبڑے چمچے
دھنیا سبز حسب ضرورت
ترکیب:
پہلے گائے کے گوشت کوابال کر پارچے بنا لیں۔ انڈوں کی سفید ی اور زردی الگ الگ کر لیں۔زردی کو خوب پھینٹیں اور اس میں آدھا چمچہ نمک اور تھوڑا سا میٹھا سوڈا شامل کر لیں۔ انڈوں کی سفیدی میں دودھ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اب گوشت کو زردی میں ڈالیں۔ آدھا تیل ڈال کر زردی اور گوشت تلیں اور تل کر پلیٹ کے درمیان میں ڈال لیں۔فرائی پین میں انڈوں کی سفیدی کو تیل میں ہلکی آنچ میں تیلیں۔ پھر اسے تلے ہوئے زردی گوشت کے چاروں طرف پھیلا دیں اور اوپر سبز دھنیا باریک باریک کاٹ کر چھڑ ک دیں ۔ سفیدی کو زردی گوشت میں ملا ملا کر کھائیں ۔

More From Chinese Food