Country Style Fish Chowder Tips in Urdu - Country Style Fish Chowder Totkay - Tip No. 1761

Urdu Totkay Country Style Fish Chowder کنٹری سٹائل فش چاؤڈر (Tip No. 1761) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Country Style Fish Chowder Recipe In Urdu

کنٹری سٹائل فش چاؤڈر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1761

اجزاء:
مچھلی کلو گرام ، آٹھ پیسز میں کٹی ہوئی
فارس بین آٹھ عدد
پھول گوبھی چار پھول
مٹر ایک کپ
شلجم ایک عدد
پیاز چھ عدد(چھوٹے)
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
لہسن کی پوتھیاں چار عدد(کٹی ہوئی)
سیلری (کٹے ہوئے) کپ
آٹا چار کھانے کے چمچ
تیز پتے دو عدد
نمک اور کالی مرچ ذائقہ کے لئے
پارسلے چھ سے آٹھ عدد
ترکیب:
مچھلی کو اچھی طرح دھو لیں۔ کوئی بھی مچھلی جیسے کہ راہو، سرمئی ، بھیٹکی، یا پوم فریٹ چلے گی۔ سبزیوں کو دھو کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں اور کاٹنے کے بعد مت دھوئیں۔ پیاز چھیل کر پورا ہی رہنے دیں۔ ایک سوس پین میں تیل گرم کر یں اور لہسن ڈال کر اتنا پکائیں کہ خوشبو آنے لگے۔ پھر سیلری ڈال کرا یک منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد آٹا ڈالیں اور چمچ سے ہلاتے ہوئے اچھی طرح فرائی کریں۔ پھر ایک ایک کر کے سبزیاں ڈالتے چمچ سے ہلاتے ہوئے پکائیں۔ چھ کپ پانی تیز پتے نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ بھی ڈال دیں اور ڈھکن دیکر اتنا پکائیں کہ سبزیاں اچھی طرح گل جائیں ، پھر ڈھکن ہٹا کر مچھلی اور پارسلے ڈالیں۔ مزید اتنی دیر پکنے دیں کہ مچھلی اچھی طرح پک جائے۔ نیم گاڑھا سیال سوس پین میں ہونا چاہئے۔ اس ڈش کو پیش کرنے سے پہلے تیز پتے نکال لیں۔

More From Chinese Food