Chicken Corn Noodles Soup Tips in Urdu - Chicken Corn Noodles Soup Totkay - Tip No. 7205

Urdu Totkay Chicken Corn Noodles Soup چکن کارن نوڈلز سوپ (Tip No. 7205) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Soups in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Corn Noodles Soup Recipe In Urdu

چکن کارن نوڈلز سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7205

چکن کو دھو کر پین میں ڈالیں اور یخنی بنانے کے لئے اس میں سات سے آٹھ پیالی پانی ڈال کر اُبالنے رکھ دیں۔
یخنی کو ہیک سے محفوظ رکھنے کے لئے اس میں اُبال آنے کے بعد چھلی ہوئی ثابت پیاز اور ثابت کالی مرچیں شامل کر دیں۔
بیس سے پچیس منٹ بعد جب چکن گلنے پر آجائے تو یخنی سے نکال کر گوشت علیحدہ کر لیں اور ہڈیوں کو دوبارہ یخنی میں ڈال دیں۔اتنی دیر پکائیں کہ یخنی چار پیالی رہ جائے۔
یخنی چھان کر اس میں چائنیز نوڈلز ڈالیں اور دس سے بارہ منٹ پکا کر چولہے سے اُتار لیں۔
کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر ہلکا گرم کریں اور اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں،پھر ریشہ کی ہوئی چکن ڈال کر اس کا اپنا پانی خشک ہونے تک فرائی کریں۔
اس میں یخنی شامل کر لیں اور اُبلے ہوئے مکئی کے دانوں کو ہلکا سا بلینڈ کرکے یخنی میں ڈال دیں۔
کارن فلار کو چار کھانے کے چمچ پانی میں گھول کر آہستہ آہستہ یخنی میں ڈالیں اور مسلسل چمچ چلائیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنے۔
نمک،سفید مرچ،چینی اور چائنیز نمک ڈالیں اور انڈوں کو ہلکا سا پھینٹ کر ڈال دیں۔آخر میں تمام ساس شامل کر لیں۔
گرم گرم پیالوں میں نکال کر ہری پیاز کی پتیاں چھڑکیں اور ساسز کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Soups