Cream Of Tomato And Carrot Soup Tips in Urdu - Cream Of Tomato And Carrot Soup Totkay - Tip No. 6533

Urdu Totkay Cream Of Tomato And Carrot Soup کریم آف ٹماٹو اینڈ کیرٹ سوپ (Tip No. 6533) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Soups in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Cream Of Tomato And Carrot Soup Recipe In Urdu

کریم آف ٹماٹو اینڈ کیرٹ سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6533

بھٹے کے دانے ابال کر گلا لیں اور آدھی پیالی دانوں کو بلینڈ کرکے رکھ لیں۔
ٹماٹر کو فریزر میں پندرہ سے بیس منٹ رکھیں پھر ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر ان کا چھلکا نکال لیں۔ گاجروں کو دھو کر چھیل لیں۔
ٹماٹر اور گاجر کے چھوٹے ٹکڑے کرکے آدھی پیالی پانی میں چکن پاؤڈر کے ساتھ نرم ہونے تک ابا لیں۔ پھر انہیں بلینڈ کرلیں۔
مکھن میں بلینڈ کئے ہوئے بھٹے کے دانوں کو فرائی کریں، پھر اس میں تھوڑی تھوڑی کرکے یخنی شامل کریں ۔نمک اور کالی مرچ ڈال کر ابال آنے تک پکائیں۔
پھر اس میں گاجر اور ٹماٹر کا مکسچر ڈال کر مسلسل چمچ ہلاتے رہیں، گاڑھا ہونے پر آجائے تو آدھی پیالی کریم ملاکر چولہے سے اتارلیں۔

More From Soups