Chicken Sabzi Tips in Urdu - Chicken Sabzi Totkay - Tip No. 2612

Urdu Totkay Chicken Sabzi چکن سبزی (Tip No. 2612) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Aur Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Sabzi Recipe In Urdu

چکن سبزی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2612

اشیاء:
مرغ کلو گرام
مٹر پیالی(ابلے ہوئے)
گاجر ایک (گول کٹی ہوئی)
سلاد ایک پتا (چھوٹے ٹکڑے کر لیں)
سرکہ تین کھانے کے چمچے
لہسن ایک چائے کا چمچہ(پسا ہوا)
ادرک ایک ٹکڑا (پسی ہوئی)
نمک دو چٹکی
کالی مرچ دو چٹکی
اجوائن دو دانے
اجینو موٹو ایک چٹکی
کارن فلور تین کھانے کے چمچے
پانی دو کھانے کے چمچے
تیل ایک پیالی
ترکیب:
مرغ کے چھوٹے چوکور تکے بنوالیں۔ ان میں سرکہ، لہسن ، ادرک ، نمک اجینو اور کالی مرچ ڈال کر تین گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد پکا لیں۔ پانی خشک ہو جائے تو اجوائن ڈال دیں۔ کارن فلور میں پانی ملائیں۔ اس میں تکے بھگو دیں۔ تیل گرم کر یں اور اس میں تکے سرخ رنگ کے تل لیں۔ اب ایک ٹوتھ پک (خلال ) لیں۔ اس میں مٹر کا دانہ پروئیں۔ اس پر ایک تکا لگائیں۔ اس پر گاجر کا ٹکڑا رکھیں۔ پھر تکے اور سلاد کا ٹکڑا اسی طرح سارے تکے ٹوتھ پک میں پروکر ڈش میں رکھیں۔ چاروں طرف سلاد رکھ دیں۔

More From Chicken Aur Sabzi