Chicken Walnut Pasta Tips in Urdu - Chicken Walnut Pasta Totkay - Tip No. 6676

Urdu Totkay Chicken Walnut Pasta چکن والنٹ پاستا (Tip No. 6676) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pasta in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Walnut Pasta Recipe In Urdu

چکن والنٹ پاستا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6676

چکن کو صاف دھو کر اسٹرپس میں کاٹ لیں اور انھیں نمک،کالی مرچ،آدھا چائے کا چمچ لہسن پاؤڈر اور کوکنگ آئل کے ساتھ میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
ایک چوتھائی پیالی اخروٹ کی گری کو آدھی پیالی دودھ کے ساتھ بلینڈ کرکے پیسٹ بنا لیں۔
دس سے پندرہ منٹ بعد نان اسٹک فرائنگ پین میں چکن کو تیز آنچ پر فرائی کرکے نکال لیں۔پھر اسی فرائنگ پین میں کوکنگ آئل اور مکھن میں میدہ ڈال کر بھونیں۔
تھوڑی سی رنگت سنہری ہونے پر اس میں نمک،لہسن کا پاؤڈر،سفید مرچ اور اخروٹ کا پیسٹ ڈالیں پھر اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے دودھ شامل کر دیں۔
دودھ ابلنے پر آجائے تو آنچ ہلکی کرکے اس میں فرائی کی ہوئی چکن ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں۔
آخر میں اس ساس میں ابلا ہوا پاستا ڈال کر ملائیں اوپر سے باریک کٹے ہوئے اخروٹ اور تھائم چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔

More From Pasta