Four Color Pasta Tips in Urdu - Four Color Pasta Totkay - Tip No. 6321

Urdu Totkay Four Color Pasta فورکلر پاستا (Tip No. 6321) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pasta in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Four Color Pasta Recipe In Urdu

فورکلر پاستا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6321

ایک پین میں نمک اور زرد رنگ ملے پانی میں اسپیگھٹی ڈال کر اُبال لیں‘فیتوسینی پاستا کو علیحدہ پین میں نمک اور ہرے رنگ کے ساتھ اُبال لیں شیل پاستا کو سرخ رنگ اور نمک ملے پانی میں اُبال لیں۔
اب ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور اس میں 1/4چائے کا چمچہ لہسن پیسٹ اور مکس سبزیاں ڈال کر ساتے فرائی کرلیں اور اس میں اُبلی زرد اسپیگھٹی ڈال کر مکس کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں ۔
اب ایک دوسرے فرائنگ پین میں تھوڑا تیل گرم کریں اور اس میں شملہ مرچ پیسٹ ڈال کر ساتے فرائی کرلیں اب اس میں اُبالا ہوا ہر افیتو ینی پاستا‘نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر مکس کرکے ایک طرف رکھ دیں۔
اب فرائنگ پین میں تھوڑا تیل گرم کریں۔اس میں1/2چائے کا چمچہ لہسن پیسٹ ڈال کر ساتے فرائی کریں اور اس میں اُبالا ہوا سرخ شیل پاستا‘نمک‘سیاہ مرچ پاؤڈر اور چلی گارلک سوس ڈال کر مکس کرلیں ۔ایک طرف رکھ دیں۔
ایک سوس پین میں تیل گرم کریں اس میں ادرک ڈال کر فرائی کریں اس کے بعد مرغی ڈال دیں۔
چلی سوس‘کیچپ‘شملہ مرچ‘گاجر‘گارلک سوس‘نمک‘سیاہ مرچ پاؤڈر ڈالیں ایلبومیکرونی شامل کرکے ایک طرف رکھ دیں۔
ایک بڑی چوکور گلاس سرونگ ڈش لیں اس میں پہلے ایک قطار میں سرخ رنگ میں تیار کئے ہوئے شیل پاستا رکھیں۔
اس کے بعد ایک قطار میں ہرے رنگ میں تیار کئے ہوئے فیتو سینی پاستا رکھیں اس کے بعد زرد رنگ میں تیار کئے ہوئے اسپیگھٹی قطار میں رکھیں اور آخرمیں ایلبومیکرونی والا آمیزہ رکھ کر ہر قطار کے درمیان چوپ کی ہوئی انڈے کی سفیدی سے گارنش کرلیں ۔مزیدار فورکلر پاستا تیار ہے ۔

More From Pasta