Perry Chicken Pasta Tips in Urdu - Perry Chicken Pasta Totkay - Tip No. 6734

Urdu Totkay Perry Chicken Pasta پیری چکن پاستا (Tip No. 6734) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pasta in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Perry Chicken Pasta Recipe In Urdu

پیری چکن پاستا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6734

اس مزیدار ڈش کو بنانے کے لئے سب سے پہلے پیری ساس بنا لیں۔
دو سے تین جوئے لہسن،دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس،ایک کھانے کا چمچ سرکہ،دو کھانے کے چمچ چلی ساس،چار سے چھ تازہ لال مرچیں، آدھا چائے کا چمچ اجوائن،ایک عدد پیاز(کانٹے میں لگا کر چولہے پر بھون لیں)اور آدھا چائے کا چمچ پیپریکا پاؤڈر۔
 ان سب کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں پھر اس میں ایک تیزپات ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکا لیں۔
آخر میں حسب ذائقہ نمک شامل کر لیں۔
پاستا کو ابلتے ہوئے نمک ملے پانی میں دس سے بارہ منٹ یا پیکٹ پر دی گئی ہدایت کے مطابق ابال لیں اور چھلنی میں ڈال کر اوپر سے سادہ پانی بہا لیں اور کوکنگ آئل لگا کر رکھ دیں۔
چکن بریسٹ کو دس سے پندرہ منٹ فریزر میں رکھ کر اسٹرپس میں کاٹ لیں اور نان اسٹک پین میں مارجرین یا مکھن ڈال کر اسے تیز آنچ پر فرائی کر لیں۔
پھر اس میں تیار کیا ہواپیری ساس ڈال کر ملائیں اور آخر میں ابلا ہوا پاستا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

More From Pasta