Chicken With French Bean Tips in Urdu - Chicken With French Bean Totkay - Tip No. 7746

Urdu Totkay Chicken With French Bean چکن ودھ فرنچ بین (Tip No. 7746) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Aur Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken With French Bean Recipe In Urdu

چکن ودھ فرنچ بین کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7746

چکن کو دھو کر دس منٹ فریج میں رکھیں پھر اس کی چوکور بوٹیاں کاٹ لیں، فرنچ بین کو دھو کر دو دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

چکن کی بوٹیوں کو نمک، چینی، سفید مرچ، چائنیز نمک، انڈے، دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل اور ایک کھانے کا چمچ کارن فلور کے ساتھ میرینیٹ کر کے آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

پین میں کٹی ہوئی فرنچ بین ڈال کر اس میں آدھی پیالی پانی ڈالیں اور درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ وہ آدھ گلی ہو جائے اور پانی مکمل طور پر خشک ہو جائے۔

کڑاہی میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن کو ایک سے دو منٹ کے لئے فرائی کریں۔

پھر اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر تیز آنچ پر پانچ سے چھ منٹ فرائی کریں اور اس میں چکن پاؤڈر، سویا ساس اور کارن فلور ڈال کر ملائیں۔

آنچ کو تھوڑی سی ہلکی کر کے اس میں چمچ چلاتے ہوئے یخنی شامل کر دیں اور فرنچ بین ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

گرم گرم ڈش میں نکال کر بٹر رائس کے ساتھ سرو کریں۔

More From Chicken Aur Sabzi