Sabzi Bhara Huwa Choza Tips in Urdu - Sabzi Bhara Huwa Choza Totkay - Tip No. 2538

Urdu Totkay Sabzi Bhara Huwa Choza سبزی بھرا ہوا چوزہ (Tip No. 2538) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Aur Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sabzi Bhara Huwa Choza Recipe In Urdu

سبزی بھرا ہوا چوزہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2538

اشیاء:
چوزہ ثابت آدھا کلو گرام
لہسن چائے کا چمچہ(پسا ہوا)
ادرک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
نمک چائے کا چمچہ
اجینو موٹو ایک چٹکی
انڈے دو عدد(ابلے ہوئے)
آلو دو عدد، درمیانے (ابلے ہوئے)
مٹر پیالی(ابلے ہوئے دانے)
سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
کالی مرچ چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
ہری مرچ دو عدد(کاٹ لیں)
تیل کھانے کے چار پیالی
پانی پیالی
ترکیب:
چوزے کو اچھی طرح دھو کر ایک دن پہلے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ پھر اس پر لہسن، ادرک ، نمک، اجینو موٹو لگائیں اور گھنٹے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھیں۔ انڈوں کے گول قتلے کر یں۔ آلو کے چو کور ٹکڑے کاٹیں اور مٹر ملا کر سرکہ، کالی مرچ اور ہری مرچ بھی شامل کر دیں۔ اس آمیزے کو چوزے میں بھر کر دھاگا لپیٹ دیں تاکہ آمیزہ باہر نہ نکلے۔ اب تیل گرم کر کے اس میں چوزہ ڈال دیں۔ پانچ منٹ ہلکی آنچ پر رکھیں۔ پھر پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب براؤن ہو جائے تو احتیاط سے اتار لیں۔ ڈش میں چوزہ رکھیں اور اسے تیز چھری سے بیچ میں سے کاٹ دیں۔ صرف اوپر کا حصہ کاٹیں پورا نہیں۔ اب ٹماٹر سوس ڈال دیں ، اور سلاد کے ساتھ پیش کر یں۔ ٹماٹر سوس آپ اپنی پسند کے مطابق ڈال سکتی ہیں۔

More From Chicken Aur Sabzi