Chinese Kindo Beef Tips in Urdu - Chinese Kindo Beef Totkay - Tip No. 6690

Urdu Totkay Chinese Kindo Beef چائنیز کنڈو بیف (Tip No. 6690) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Kindo Beef Recipe In Urdu

چائنیز کنڈو بیف کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6690

انڈر کٹ بیف کو صاف دھو لیں اور نمک ادرک اور کٹی ہوئی کالی مرچ لگا کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریزر میں رکھیں۔کینو کا رس نکال کر رکھ لیں۔
سخت ہونے پر گوشت کے ٹکڑے کو فریزر سے نکالیں اور باریک پٹیوں کی شکل میں کاٹ لیں۔
دو کھانے کے چمچ کارن فلار چھڑک کر ہلکے ہاتھ سے اتنی دیر ملائیں کہ گوشت میں کارن فلار مکمل طور پر جذب ہو جائے۔
چھوٹے ساس پین میں سویا ساس،چلی ساس اور کینو کا رس ملا کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔جب ساس گاڑھا ہونے لگے تو چولہے سے اتار لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور تیار کئے ہوئی گوشت کی پٹیوں پر ایک کھانے کا چمچ کارن فلار چھڑک کر انھیں سنہری فرائی کر لیں۔خیال رہے کہ ایک وقت میں زیادہ فرائی کرنے کے لئے نہ ڈالیں ورنہ خستہ فرائی نہیں ہو سکے گا۔

More From Gosht Aur Beef