Chinese Mission Rooms And Cabbage Tips in Urdu - Chinese Mission Rooms And Cabbage Totkay - Tip No. 1942

Urdu Totkay Chinese Mission Rooms And Cabbage چائنیز مشرومز اینڈ کیب، ایج (Tip No. 1942) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Mission Rooms And Cabbage Recipe In Urdu

چائنیز مشرومز اینڈ کیب، ایج کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1942

اجزاء:
چینی بند گوبھی کا درمیانی حصہ 750گرام
سوئی سوس 15ملی لیٹر
چینی دس گرام
چکن سٹاک 125ملی لیٹر
سیسم آئل پانچ ملی لیٹر
خشک چینی کھمبیں 75 گرام
ویجی ٹیبل آئل 25گرام
ایم ایس جی پانچ گرام
نمک پانچ گرام
کارن سٹارچ سلیوشن 35ملی لیٹر
ترکیب تیاری:
بند گوبھی کو دھو کر چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کھمبوں کو 30منٹ گرم پانی میں بھگو ئیں۔ سخت تنے تیز چاقو سے کاٹ دیں۔
پکانے کی ترکیب:
۱۔25ملی میٹر ویجی آئل کو پین میں تیزآگ پر اس قدر گرم کر یں کہ اس سے دھواں اٹھنے لگے۔ بند گوبھی ڈالیں اور ایک لمحہ کے لیے سٹر فرائی کر یں۔ اس میں 75ملی لیٹر ،چکن سٹاک پانچ گرام نمک ، پانچ گرام سوئی سوس ، پانچ گرام چینی اور 2.5گرام ایم ایس جی شامل کر یں، سٹر فرائی کر یں یہاں تک کہ گوبھی پک کر تیار ہو جائے اس میں 15ملی لیٹر کارن سٹارچ سلیوشن شامل کر دیں۔ اور پیش کی جانے والی ڈش میں ڈال دیں۔
۲۔ صاف پین میں بقایا ویجی ٹیبل آئل گرم کر یں۔جب گرم ہو جائے تو اس میں کھمبیں ڈال کر سٹر کریں۔ بقایا سوئی سوس چکن سٹاک ، چینی ایم ایس جی شامل کر دیں۔ ابا لیں ، کارن سٹارچ سلیوشن شامل کریں اور مزید ایک منٹ ابا لیں۔ تمام پر سیسم آئل چھڑک دیں۔ اورگوبھی پر ڈال دیں۔ اور پیش کریں۔

More From Chinese Food