Mukhtalif Sabzion Ki Dish Tips in Urdu - Mukhtalif Sabzion Ki Dish Totkay - Tip No. 2580

Urdu Totkay Mukhtalif Sabzion Ki Dish مختلف سبزیوں کی ڈش (Tip No. 2580) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mukhtalif Sabzion Ki Dish Recipe In Urdu

مختلف سبزیوں کی ڈش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2580

اشیاء:
گوبھی کا پھول کلو گرام(بغیر ڈنٹھل )
درمیانی پیاز چھ عدد(ثابت)
چقندر پانچ عدد(کدوکش کر لیں)
سلاد کے پتے ایک گڈی (کاٹ لیں)
سرکہ سفید ایک چائے کا چمچہ
نمک چائے کا چمچہ
اجینو موٹو ایک چٹکی
سلاد کے ثابت پتے چھ عدد
مایونیز سوس پیالی
ٹماٹو سوس پیالی
سرکہ پیالی
نمک ایک چٹکی
ہری مرچ دو عدد(پسی ہوئی)
ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچہ(پسا ہوا)
ترکیب:
گوبھی کا پھول دھو کر دیگچی میں رکھیں۔ اس میں آدھی پیالی پانی ، سفید سرکہ ، اجینو موٹو اور نمک ڈال کر ابلنے رکھ دیں۔ (گوبھی کا پھول اُلٹا رکھیں۔ آنچ ہلکی ہو)۔پانی خشک ہو جائے تو پھول نکال لیں۔ ڈش میں سلاد کے پتے بچھائیں۔ ان کے بیچ میں گوبھی کا پھول رکھ دیں۔ ارد گرد پیاز، چھیل کر ، نمک کے پانی سے دھو کر رکھیں اور کدوکش کیے ہوئے چقندر بھی رکھ دیں۔ پھول کی طرح شکل بنائیں ۔ تین چھوٹے پیالے چٹنی کے لیں۔ ایک میں مایونیز سوس، دوسرے میں ٹماٹو سوس ، اور تیسرے میں سرکہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا، نمک ملا کر رکھیں۔

More From Chinese Food