Kansoom Julien Tips in Urdu - Kansoom Julien Totkay - Tip No. 1801

Urdu Totkay Kansoom Julien کنسوم جولئین (Tip No. 1801) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kansoom Julien Recipe In Urdu

کنسوم جولئین کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1801

اجزاء:
گوشت یا سبزی کا سٹاک 850ملی لیٹر
درمیانہ سائز کی گاجر ایک عدد
سیلری سٹک دو عدد
پیاز(چھوٹا) ایک عدد
لونگ دو عدد
انڈہ ایک عدد
چھوٹا چھوٹا کٹا ہواچکن 125گرام
کالی مرچ کے دانے دس عدد
نمک حسب ذائقہ
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
سٹاک کو رات بھر یفریجریٹر میں رکھیں ۔ آپ دیکھیں گے کہ چربی اوپری سطح پر آ گئی ہے۔ چربی کو ہٹا کر الگ کر دیں ۔ گاجر اور سیلری کو ماجس کی تیلیوں کی طرح کے سیدھے اور لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ انڈے کو سٹاک میں اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ پھر اس میں سبزیاں اور چھوٹا چھوٹا کٹا ہوا چکن شامل کر لیں اور اسے ابالنے کے لئے رکھ دیں ۔ ایک گھنٹے تک ابلنے دیں، اس کے بعد چولہے سے اُتار کر پیش کریں۔ یاد رہے کہ صرف سوپ پیا جائے اور باقی اشیاء ضائع کر دی جائیں ۔ آپ اسے خوبصورتی سے کاٹے گئے پارسلے (اجمودہ ) کے پتوں کے ساتھ بھی پیش کر سکتے ہیں ۔

More From Chinese Food