Chinese Bhapi Machli Tips in Urdu - Chinese Bhapi Machli Totkay - Tip No. 1139

Urdu Totkay Chinese Bhapi Machli چائینز بھاپی مچھلی (Tip No. 1139) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Bhapi Machli Recipe In Urdu

چائینز بھاپی مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1139

اجزا:
فش ایک کلو
ہرا پیاز 125 گرام
ٹماٹر 125 گرام
ادرک 25 گرام
سرکہ 5 بڑے چمچے
کارن فلور 2بڑے چمچے
سویا چٹنی 3بڑے چمچے
سنگترہ ایک عدد
چقندر ایک عدد
ثابت سرخ مرچ دو عدد
اجوائن ایک چمچ
سیاہ مرچیں چمچ
اجینو موتو ٹی سپون
کوکنگ آئل حسب ضرورت
ترکیب:
سنگترے کا رس نکال کر چھلکے باریک کتر کر خشک کر لیں۔ چقندر چھیل کر باریک ٹکڑے کر لیں۔ ٹماٹر ابال کر چھلکے اتاریں اور گودا یک پیالی میں نکال کر رکھ لیں۔ پیاز اور ادرک سل پر باریک پیس لیں۔ مچھلی کے ٹکڑے حسب منشاء بنائیں اورپانی سے دھو کر اس کے اندر باہر اجینو موتو ،اجوائن، پسی ہوئی سرخ اور سیاہ مرچیں، لہسن اور ادرک مکس کر کے لگائیں اور گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ کے لئے پڑا رہنے دیں اس کے بعدٹماٹر کا گودا چلی سوس چقندر اورسنگترے کے چھلکے ڈال کر الٹ پلٹ کرتے ہوئے ملائیں اور مزید ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں۔پھر ایک ڈش میں تھوڑا سا آئل ڈال کر گرم کریں۔ اس میں سویا چٹنی اور مچھلی کے ٹکڑے مصالحے سمیٹ ڈال کر بھاپ دان میں رکھ دیں۔ پون گھنٹہ بھاپ دینے کے بعدان کو نکالیں ۔ پھر فرائی پین میں تیل گرم کر کے تیز آنچ پر مچھلی کے ٹکڑے اورباقی تمام بچے ہوئے اجزا ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں ۔ پھر آنچ ہلکی کر دیں اور فرائی پین کے اوپر ڈھکن دے دیں ۔ پانچ منٹ تک مزید چولحے پر رکھنے کے بعد آگ سے الگ کریں اور پلیٹ میں ڈال کر دستر خوان کے زینت بنائیں ۔

More From Chinese Food