Chinese Stuffed Kofte Tips in Urdu - Chinese Stuffed Kofte Totkay - Tip No. 6977

Urdu Totkay Chinese Stuffed Kofte چائنیز اسٹفڈ کوفتے (Tip No. 6977) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Worldwide Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Stuffed Kofte Recipe In Urdu

چائنیز اسٹفڈ کوفتے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6977

انڈے میں دودھ ملا کر پھینٹ لیں اور اس میں ڈبل روٹی کا چورا کرکے ملا لیں۔
قیمے میں نمک،کچلا ہوا لہسن،سرکہ،سویا ساس،آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ اور ڈبل روٹی کا مکسچر ڈال کر اچھی طرح ملا کر فریج میں رکھ دیں۔
شملہ مرچ،مشرومز اور ہری پیاز کو باریک چوپ کر لیں اور اس میں سوئیٹ کارن،نمک اور کالی مرچ ملا لیں۔
قیمے کے کوفتے بنا کر ان کے درمیان میں سبزیوں کا تیار کیا ہوا مکسچر بھر دیں اور کوکنگ آئل میں ہلکے سے فرائی کرکے رکھ لیں۔
پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر چوپ کی ہوئی پیاز کو فرائی کریں اور جب اس کی رنگت تبدیل ہونے پر آ جائے تو اس میں ادرک لہسن اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر فرائی کریں۔
پھر اس میں ٹماٹر کا پیسٹ،یخنی اور نمک ڈال کر پکائیں،اُبال آنے پر آنچ ہلکی کرکے اس میں کوفتے ڈال دیں۔
پانچ سے سات منٹ درمیانی آنچ پر پکا کر چولہے سے اتار لیں۔
گرم گرم مزیدار اور منفرد کوفتوں کو اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Worldwide Food